۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطاء مولا ٹرسٹ امبیڈکرنگر

حوزہ/مولانا یعسوب عباس،ترجمان شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ و وزیر امور اقلیت ہند جناب مختار عباس نقوی اور وزیر اعلی اتر پردیش سے بات چل رہی ہے، انشاءاللہ جلد ہی کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عطاء مولا ٹرسٹ امبیڈکر نگر کی جانب سے ایام عزا ماہ محرم کے حوالے سے امام بارگاہ اکبر پور میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت جناب مجلسی صاحب نے کی۔

مولانا علی عباس وفا صدر عطاء مولا ٹرسٹ نے بتایا کے اس جلسہ میں تقریبا 40 سے 50 مومنین مختلف گاوں سے شریک ہوئے جبکہ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس اور شیعہ وقف بورڈ مہاراشٹرا کے ممبر مولانا ظہیر عباس رضوی زوم ایپ کے ذریعہ اپنی باتوں کو مومنین کے سامنے رکھا انشاءاللہ عید قربان کے بعد ایک وفد ڈی ایم اکبر پور سے ملاقات کرے گا اس کے علاوہ گاوں گاوں جاکر مومنین کو بیدار کرنے ساتھ ہی ساتھ جو عزادار پردیس سے آرہے ہیں ہر گاوں کے صدر سکریٹری سے گزارش کی گئ کہ ان سے کہا جائے کہ کم سے کم دس دن پہلے اپنے وطن آجائیں ساتھ ہی ساتھ ایک ٹیم ڈاکٹر وکیل اور مومنین کی بنے گی جو ہر گاوں کے حالات پر نظر رکھے گی اور کوشش کی جایے گی کہ قانونی طور پر ہر گاوں کو اجازت ملے۔

قابل ذاکر ہے مولانا یعسوب عباس، ترجمان شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ و وزیر امور اقلیت ہند جناب مختار عباس نقوی اور وزیر اعلی اتر پردیش سے بات چل رہی ہے اور انشاءاللہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا۔

علی عباس وفا نے کہا کہ ہم اپنے عزا خانوں کو سونا نہیں ہونے دیں گے آخر میں جتنے بھی مومنین شریک ہوئے عطاء مولا ٹرسٹ دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .